معزز قاری:
اس ویب سائٹ پر موجود مختلف دستاویزات پڑھنے کا شکریہ۔
میری آپ سے درخواست ہے کہ کوئی بھی نقائص نظر آنے پر مجھے ان سے آگاہ کریں تاکہ ان کی تصحیح کی جاسکے۔
اصل دستاویزات کے انگریزی سے تيلگو، ہندی، اردو اور سنسکرت میں سے تراجم مقامی پیشہ ورانہ افراد/ماہرین کی جانب سے کئے گئے ہیں، جنہیں پیشہ ور تراجم شرکتوں کی جانب سے بلمعاوضہ خدمت کی بنیاد پر مرتب كيا گیا ہے۔
مجھے نہیں معلوم کہ ترجمہ نگار افراد کون ہیں۔
انہیں حسب ضرورت درست اور سیاق و سباق کے اعتبار سے بامعنی تراجم، اور انفرادی، فقرہ بہ فقرہ اور لفظ بہ لفظ تراجم پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
امید کی جاتی ہے کہ یہ مقصد پورا ہوگیا ہے۔
میں مترجمین اور شرکتوں کے عملے کی جانب سے غیرمتزلزل تعاون اور خلوص پر تہہ دل سے ان کا شکرگزار ہوں۔
اب بھی اگر ترجمے میں کوئی غلط ترجمہ موجود ہو اور/یا کسی چیز کا ترجمہ ہونے سے رہ گیا ہو، تو میں اس کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔
میری آپ سے درخواست ہے کہ غلط ترجمے اور/یا عدم ترجمے کی صورت میں کسی بھی پریشانی کے حوالے سے اپنے فہم ادراک سے مجھے مطلع فرمائیں۔
آپ، بطور قاری، اس طرح کے مسائل میرے علم میں لاکر اپنا بیش قیمت کردار ادا کرسکتے ہیں؛ براہِ کرم ایسا کرتے ہوئے نہ ہچکچائیں۔
آپ کے تعاون کا پیشگی شکریہ۔
المخلص،
بیریلی سیشی، ایم.ڈی.
feedback@multilanguaging.org