زبان بدلو، اور آپ کی سوچ بدل جاۓ گی
کارل البرکٹ

بیریلی سیشی، ایم ڈی

مجھے پہلے پڑھیں

دستاویزات اور ان کے تراجم کے بارے میں ایک وضاحتی نوٹ

بیریلی سیشی، ایم.ڈی.
BSeshi@multilanguaging.org
BSeshi@outlook.com

:یہاں شامل دستاویزات، ان کے ترجمے کے ساتھ، یہ ہیں
دستاویز1 – بانی اور صدر کا پیغام
دستاویز2 – مشمولات، نصاب اورنصابی کتابیں
دستاویز3 – سوانح حیات
دستاویز4 – اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs) اور جوابات، مجھے پہلے پڑھیں اور مجھے آخری میں پڑھیں – آگے کیا؟
ڈاکٹر سیشی نے اصل میں یہ دستاویزات انگریزی میں لکھے تھے۔
مقامی پیشہ ور افراد اور ماہرین نے ان کا چار زبانوں تیلگو، ہندی، اردو اور سنسکرت میں ترجمہ کیا ہے۔
:پروجیکٹ دستاویزات کے ترجمے کو تین مختلف طریقوں سے پیش کیا گیا ہے

مستقل واحد زبان یا اسٹینڈ الون فارمیٹ (دستاویز 1-4) (i

  • یہ ٹیکسٹ فائلیں ہیں جنہیں ایم ایس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
  • وہ اصل/ماخذ زبان (انگریزی) فراہم کرنے یا ہدف کی زبان کی نقل حرفی کے بغیر کسی ایک ہدف کی زبان کے ترجمے کے متن پر مشتمل ہوتے ہیں۔
  • انگریزی میں ہر اصل دستاویز کے لئے تیلگو، ہندی، اردو اور سنسکرت کے لئے الگ ترجمہ شدہ دستاویز موجود ہے۔

جملہ بہ جملہ (ٹرپلٹ) فارمیٹ (دستاویز 1-4): (ii

  • یہ بھی ٹیکسٹ فائلیں ہیں جنہیں ایم ایس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
  • انگریزی میں ہر اصل دستاویز کے لئے تیلگو، ہندی، اردو اور سنسکرت کے لئے الگ ترجمہ شدہ دستاویز موجود ہے۔
  • البتہ، وہ جملہ بہ جملہ شکل میں مرتب ہیں اور اصل/ماخذ زبان (انگریزی) اور ہدف کی زبان کی نقل حرفی کو متن مے شامل کرتے ہیں۔
  • مثال کے طور پر سنسکرت کے لئے کسی دستاویز میں یہ شامل ہے:
    • انگریزی میں اصل جملہ۔
    • دیواناگری رسم الخط میں سنسکرت ترجمہ۔
    • لاطینی حرف تہجی میں سنسکرت جملے کی پیش کش۔
  • ہر ایک ٹریپلیٹ کو ایک سنگل ایسپیس لائن سے الگ کیا جاتا ہے؛ پیراگراف کے اختتام کو پیراگراف علامت، ¶ کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔

لفظ بہ لفظ فارمیٹ اسپریڈشیٹ کا استعمال کر کے (دستاویز 1, 2 اور 4): (iii

  • مذکورہ بالا کے برعکس، یہ اسپریڈشیٹ فائلیں کو ایم ایس ایکسل کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
  • ہر اصل دستاویز کے لئے، صرف ایک ہی دستاویز ہوتا ہے جس مے اصل زبان، چاروں ترجمہ شدہ زبانوں کے لفظ بہ لفظ
  • ترجمے ان کے اپنے رسم الخط میں اور چار لاطینی حرف تہجی میں اسی سے مترجم نقل حرفی ہوتے ہیں۔
    دستاویز کو جملہ بہ جملہ ترجمے سے ترتیب دیا گیا ہے۔
  • اس طرح، ہر جملے کے لئے اسپریڈشیٹ میں نو اندراجات/قطاریں ہوتی ہیں، اس کے بعد ایک خالی قطار داخل ہوجاتی ہے۔

یہ ممکن ہے کہ کسی زبان میں ایک لفظ کے لئے (مثال کے طور پر، انگریزی میں "واٹر ") دوسری زبان میں دو اتنے ہی مناسب الفاظ ہو سکتے ہیں (اس صورت میں سنسکرت میں "جل" اور "ادکا")۔
اسی طرح، انگریزی میں "ہوپڈ" جیسے لفظ کے لئے، اردو میں دو اتنے ہی مناسب تاثرات ہو سکتے ہیں ("توقع کی جاتی ہے" اور " امید کی جاتی ہے")۔
اسی کے مطابق، انگریزی میں "پروویڈنس" جیسے لفظ کے لئے تلگو ("بھگوانتھوڈو" اور "دیوودو") اور ہندی ("ایشور" اور "بھگوان") میں بھی اتنے ہی مناسب دو لفظ ہو سکتے ہے۔
یہی مسئلہ پیدا ہوگا اگر ترجمہ ان زبانوں میں سے کسی ایک سے انگریزی میں کیا جائے۔ مثال کے طور پر، "ہوپڈ" کے متعدد مناسب مترادفات ہیں، جیسے "وشڈ،" "لونگڈ" اور "ڈزایرڈ"۔
اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے، ان تینوں فارمیٹ میں سیاق و سباق کے مطابق – کسی بھی زبان کے کسی بھی جملے کے کسی بھی لفظ کے لئے – ترجمے کی مستقل مزاجی کو برقرار رکھنے کے لئے پڑتال اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
کہ بعض لفظوں کے متعدد مطلب ہوتے ہیں، یہ کلاس میں بتایا جاےگا۔

ان تمام یا ان مے سے بعض زبانوں (تیلگو، ہندی، اردو اور سنسکرت) کے مابین بہت سے عام الفاظ یا الفاظ کےمابین جڑیں موجود ہیں، لیکن تحریری طور پر یہ ان کے مختلف رسم الخط کی وجہ سے واضح نہیں ہوتا ہے۔
:نقل حرفی کے استعمال کا مقصد یہ ہے کہ

  1.  ان کے بنیادی تعلقات کو ظاہر کریں۔
  2.  یہاں تک کہ ان افراد کو بھی قابل بنائیں جو ان رسم الخط سے ناواقف ہیں تاکہ وه ہدف کی زبان کا احساس حاصل کریں اور مجوزہ تقابلی زبان سیکھنے کے طریقہ کار کا بہتر انداز تشکیل كر پائیں۔
  3.  ویب پر اس تجویز کے لئے بالآخر وسیع تر قارئین تک پہنچے تاکہ اس کا پوری حد تک اندازہ لگایا جاسکے۔

:"ہماری زبانیں" مضمون کے حصے کے طور پر درجہ کی کتاب کے اسباق پر غور کرتے وقت

  1.  نقل حرفی کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ طلباء نے پری اسکول یا نرسری اسکول میں متعلقہ رسم الخط سیکھ لیا ہوگا۔
  2.  درجہ کی کتاب میں پانچ جملے بہ پانچ جملے کی شکل یا انگریزی میں مکمل سبق کے بعد بالترتیب تیلگو، ہندی، اردو اور سنسکرت میں مکمل سبق ڈالی جا سکتی ہے۔
  3.  تاہم، لفظ بہ لفظ فارمیٹ، جسے "الفاظ کی کتاب" کہا جاتا ہے، ضروری طور پر پانچ جملے بہ پانچ جملے کی شکل کی پیروی کرتا ہے کیونکہ اس کا مقصد طالب علم کو پانچو زبانوں میں ایک ساتھ لفظ بہ لفظ اور جملے بہ جملے کے تشکیلات کا معائنہ کرنے کے قابل بنانا ہے ۔

یہ مزید سمجھنا چاہئے کہ درجہ کی درسی کتاب کے اسباق کے برعکس، دستاویز 1-4 ضروری طور پر اعلی درجے کی دستاویزات ہیں جو بنیادی طور پر ماں-باپ، اساتذہ، پالیسی سازوں اور دلچسپی رکھنے والے باشندوں کے لئے ہیں۔

لمبے لمبے جملوں کو اسپریڈشیٹ الفاظ کی کتاب فارمیٹ میں پڑھنا بہت مشكل ہو سکتا ہے۔
ساتھ ہی، کسی سے معیاری ترجمے (پانچ جملے کی شکل یا مکمل سبق کی شکل) میں واضح الفاظ کے لئے لفظ بہ لفظ ترجمہ دیکھنے کے لئے الفاظ کی کتاب میں جانے کی امید نہیں کی جاتی ہے۔
بہر حال، ان دستاویزات کو نتیجہ خیز طریقے سے بطور مثال استعمال کیا جا رہا ہے نہ صرف تجویز کے ضروری بنیادی تصورات کو واضح کرنے کے لئے، بلکہ زبان کے سیکھنے کے اس نئے نظام کی حدود کی چھان بین کرنے کے لئے اور ان کے مشاہدے کے مطابق احتیاط سے دستاویزات تیار کرنے کے لئے۔
امید ہے کہ یہ بصیرت طلباء کے لئے کلاس نصابی درسوں کی تدبیر کرتے ہوئے کارآمد ہو گی، جہاں چھوٹے، آسان جملوں کا معمول ہوسکتا ہے، لیکن اس کا انحصار متعلق درجے کے معیار پر ہوتا ہے۔
یہ کہنا بجا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ اور اہم منصوبہ ہے، اور اس کے نفاذ کے آغاز کے بعد آئندہ آراء سے بہت کچھ سیکھنا اور تطوير كرنا باقي رهے گا۔