زبان بدلو، اور آپ کی سوچ بدل جاۓ گی
کارل البرکٹ

بیریلی سیشی، ایم ڈی

فوری اجراء خبر کے لیے

(انگریزی، تيلگو، ہندی، اردو اور سنسکرت)

رابطہ کریں:
بیریلی سیشی، ایم.ڈی
ڈاکٹر سیشی کا بین الاقوامی مرکز برائے کثیر ∞ لسانیت
سیشی درسگاہ برائے کثیر ∞ لسانیت
"تنوع ہمارا حسب و نسب ہے "

ٹیلیفون: (310) 971-1810
bseshi@multilanguaging.org : ای میل
www.multilanguaging.org : ویب سائٹ

کیا آپ ایک وقت میں پانچ زبانیں سیکھ سکتے ہیں؟
تيلگو ، ہندی، انگریزی، اردو اور سنسکرت ہی کیوں؟

ولڈر، کے وائی، ریاستہائے متحدہ امریکہ، تاریخ: 03/22/2021

نوٹ: اصل میں ، اس پریس ریلیز کا ایک جدید ورژن ، اور صرف انگریزی میں ، 03/22/2021 کو جاری کیا گیا تھا؛ انگریزی ، بھارتی زبانوں کے تحت ملاحظہ کریں۔

کثیر لسانیت " ایک نیا کثیر لسانی یا ایک سے زائد زبانیں سیکھنے کا پیشکش نامہ ہے۔ "
یہ بیک وقت مختلف زبانیں سیکھنے کا اہل بناتا اور اس میں مدد دیتا ہے۔
یہ بتاتا ہے کہ پانچ زبانیں ایک ساتھ کیسے سیکھی جاتی ہیں۔
ان میں بهارت بھر کی تین زبانیں (ہندی، اردو اور سنسکرت)، ایک بین الاقوامی زبان (انگریزی) اور ایک مقامی زبان (تيلگو ، جو ڈاکٹر سیشی کی مادری زبان ہے) شامل ہیں۔
تمام زبانوں کا آغاز پہلی کلاس (گریڈ یا پیمانہ) سے ہوتا ہے۔
کوئی اور مقامی زبان تيلگو کی جگہ لے سکتی ہے۔
یہ پیشکش نامہ بهارت کی مخصوص صورتحال کی بناء پر پیش کیا جارہا ہے۔
یہ طریقۂ کار عمومی ترتیب میں دنیا کی تمام زبانوں پر لاگو ہوتا ہے۔

کثیر لسانیت فقط "فطری صلاحیتوں کے حامل" افراد کی جاگیر نہیں ہے۔
کوئی بھی شخص کثیر لسانی طریقے کی مدد سے انہیں سیکھنے کا موقع پاسکتا ہے۔

ہر کلاس میں پڑھائے جانے والے ہر سبق کا مواد یا نصاب تمام پانچ زبانوں میں مماثل ہے۔
اس میں ایسا مواد شامل کیا جائے گا جو پانچوں کی نمائندگی کرتا ہو۔
مختلف مواد کی حامل تین زبانوں کی تدریس بهارت کے موجودہ نظام کا ایک قاعدہ ہے۔
کلاس کے مختلف درجوں میں نصاب میں مختلف زبانیں شامل کی جاتی ہیں۔
اہم ترین، حقیقی اور سب سے زیادہ بنیادی نکتہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ مختلف زبانوں میں مماثل مواد کا استعمال اس موجودہ طریقۂ کار سے کہیں زیادہ مؤثر ہے کہ جس کے تحت مختلف
اس پیشکش نامے میں دانستہ طور پر مواد کی مقدار کو محدود رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ بیک وقت اور باہمی نسبت کی حامل پانچ زبانوں سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔

یہ پیشکش نامہ اسباق کے انتخاب اور ضمنی مواد کی تخلیق کے لیے رہنما اصول فراہم کرتا ہے۔
پیشکش نامہ اور متعلقہ موضوعات کے بہت سے پہلوؤں کی تفصیلی وضاحتیں "سوال و جواب" کے زود فہم اور صارف کی سہولت کی حامل شکل پر فراہم کی گئی ہیں۔
یہ پیشکش نامے کا جامع تصور مہیا کرتے ہیں۔
یہ ویب سائٹ پانچوں زبانوں – انگریزی، تيلگو، ہندی، اردو اور سنسکرت – میں یہ دستاویزات پیش کرتی ہے لہذا یہ ان میں سے کوئی بھی زبان بولنے والوں کے لیے قابلِ فہم ہیں۔

ویب سائٹ اسپریڈ شیٹ کی شکل میں متعلقہ کثیر لسانی مشق کی کتابیں بھی پیش کرتی ہے۔
یہ مطالعاتی آلہ ہے ۔
یہ مائیکروسافٹ ایکسل (Microsoft Excel) میں ان دستاویزات کا پانچوں زبانوں میں لفظ بہ لفظ ترجمہ فراہم کرتے ہیں۔
ان کی مدد سے قاری/طالب علم كتاب مشق کے مواد کو پانچوں زبانوں میں ساتھ ساتھ، لفظ بہ لفظ اور فقرہ بہ فقرہ ملاحظہ کرسکتا ہے۔
انہیں مرتب کرنے کا مقصد طالب علم کو زبانوں کے درمیان قواعدِ نحو کے امتیازات کا ضرورت کے تحت جائزہ لینے میں مدد دینا ہے۔
یہ باہمی نسبت کی حامل اس تدریس اور ذخیرۂ الفاظ میں اضافے کے اس بے مثال ذریعے کا گہرا ادراک پیش کرتے ہیں۔
آخر میں، ویب سائٹ پر پانچوں زبانوں کی بیک وقت تدریس کے دو تمثیلی سبق موجود ہے۔
تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.multilanguaging.org
ملٹی لینگوجنگ طریقہ کار کی ممکنہ ملائمیت ، مثال کے طور پر سات یورپی زبانوں کی درس و تدریس کے سیاق و سباق میں دیکھنے کے لئے اس متعلقہ ویب سائٹ کا ملاحظہ کریں، european.multilanguaging.org۔

مختلف زبانوں کا سیکھنا طلبہ کی قوتِ فکر کو مضبوط بناتا ہے۔
اس سے انہیں اسکول کے دیگر مضامین میں بہتر کارکردگی کے اظہار میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
یہ الزائمر کا مرض (ایک دماغی عارضہ جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رفتہ رفتہ یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتا ہے) کے آغاز میں تاخیر پیدا کرے گا: کوئی فرد جتنی زیادہ زبانیں جانتا ہے، اس مرض کا آغاز اتنی ہی دیر میں ہوتا ہے۔
یہ مستقبل کے معمر شہریوں کے لیے الزائمر کے لازمی آغاز کے خلاف ایک بیمے کا کردار ادا کرتا ہے۔

مستقبل میں، موزوں نصابی کتابیں تیار کرنا ہوں گی۔
اس کے لیے بیرونی عطیے کی معاونت درکار ہے۔
اس کے لیے موزوں افراد، اداروں اور سرکاری یا نجی ایجنسیوں، سب سے مساوی اشتراک اور تعاون بھی ضروری ہے۔
نصابی کتابوں (اور دیگر ماخوذ مواد) کی تخلیق و منصوبہ بندی ایسے کی جائے گی کہ اس سے سہولت ملے۔
یہ مطالعے کے لیے پانچ زبانوں (تيلگو، ہندی، انگریزی، اردو اور سنسکرت) کے ذیلی امتزاجات یا ذیلی ماڈیولز کے انتخاب میں مدد دے گا۔
یہ طباعتی شکل اور آن لائن دونوں صورتوں میں دستیاب ہوں گے۔
شکل کو اس انداز میں منظم اور سہولت کا حامل بنایا جائے گا کہ مواد شعوری ذخیرے میں اضافے کے لیے کلاس روم میں تدریس اور اس میں دلچسپی کے حامل افراد یا مطالعاتی گروپوں کی تعلیمِ بالغاں کے لیے یکساں طور پر موزوں ہو۔
کثیرالمقاصد نصابی کتب مرتب کرنے کے فیصلے/ترجیحات کا انحصار مختلف متعلقین کی جانب سے اپنی ترجیحات پر غور کرتے ہوئے دی گئی تجاویز پر ہوتا ہے۔
ان میں عطیہ دہندہ ایجنسیاں، سرکاری ادارے اور ماہرینِ تعلیم شامل ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر سیشی کا بین الاقوامی مرکز برائے کثیر ∞ لسانیت اور سیشی اکیڈمی برائے کثیر ∞ لسانیت کو بیک وقت مختلف زبانیں مؤثر اور پُرلطف انداز میں سکھانے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔
توقع ہے کہ یہ بهارت کی لسانی، تہذیبی اور بالآخر قومی یکجہتی کو مزید پروان چڑھائے گا۔
تنوع ہمارا حسب و نسب ہے

###
اگر آپ کو اس موضوع پر مزید معلومات درکار ہوں اور اپنے سوالوں کے جواب چاہتے ہوں، تو براہِ کرم www.multilanguaging.org ملاحظہ کریں، بیریلی سیشی، ایم.ڈی. سے (310) 971-1810 پر رابطہ کریں یا ذیل عنوانات پر ای میل بھیجیں: bseshi@multilanguaging.org ، bseshi@outlook.com۔